فیس بک پر موجود جعلی اکاؤنٹ سے پریشان بولی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے فینز کو خبردار کیا ہے کہ وہ اُن پوسٹس پر یقین نہ کریں جن میں دبنگ خان کی جانب سے نئے پراجیکٹ میں کاسٹ کیے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے
49 سالہ اداکار نے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کی تردید کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔
سلمان نے اُن لوگوں کو بھی خبردار کیا جو اُن کے ساتھ تصاویر کھنچواتے ہیں اور پھر اُن کا غلط استعمال کرتے ہیں. ان کا کہنا تھا، “یہ صحیح نہیں ہے”۔
بولی وڈ اداکار آج کل مشہور رئیلٹی شو “بگ باس” کے سیزن 9 کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کا آغاز 11 اکتوبر سے کیا جارہا ہے
مزید پڑھیں:’بگ باس 9‘ کا پرومو ریلیز
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بگ باس کے ساتھ ساتھ اپنی آنے والی فلم کی تیاری بھی کررہے ہیں جس کی ہدایات کبیر خان دیں گے جب کہ فلم کے پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری ہیں۔