ممبئی: حالیہ بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جیت کے بعد کیا شاہ رخ خان سلمان خان اور عامر خان بھارت چھوڑ دیں گے؟۔سوشل میڈیا پر یہ سوال اس وقت اْٹھا جب کے آرکے نام سے مشہور ایک بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر کمال آر خان نے شاہ رخ خان، سلمان اور عامر کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں لکھا تھا: اگر نریندر مودی وزیر اعظم بنتے ہیں تو میں بھارت چھوڑ کر پاکستان جا کر بس جاؤنگا۔ شاہ رخ خان نے اس جعلی ٹویٹ کی تصویر کیخلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب اتنے ہی خراب اور بچگانہ ہیں جتنی اس ٹویٹ کی غلط انگریزی۔ سلمان خان نے نریندر مودی کی حمایت میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب سے اچھے امیدوار کو ووٹ دیں کے آر کے نے جعلی ٹویٹ والی تصویر لگا کر سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ شاہ رخ ، سلمان اور عامر نے یہ ٹویٹ کی تھیں۔تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ نریندر مودی سے متعلق عامر خان کے ٹویٹ کو 950 ری ٹویٹ، سلمان خان کے ٹویٹ کو 1219 ری ٹویٹ اور شاہ رخ خان کے ٹویٹ کو 1110 ری ٹویٹ ملے۔ تاہم فوری طور پر ہی لوگوں نے اس کے جھوٹ ہونے کی بات بھی سامنے رکھ دی تھی، اور جلد ہی کے آر کے کے اس ٹویٹ کا جواب دینے کے لیے شاہ رخ خان کے کئی پرستار بھی ٹویٹ کرنے لگ گئے۔ ایس آرکے وارئیر 1 نام سے شاہ رخ کے ایک مداح لکھا: ’شاہ رخ اور عامر خان والا ٹویٹ جعلی ہے، بی جے پی کے اترپردیش یونٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان تصاویر کے جعلی ہونے کی بات کہی ہے۔‘ عام آدمی پارٹی کے حامی راگھو نے لکھا: ’دوستو، کیوں فوٹوشاپ کا استعمال کر رہے ہو؟ بکواس باتیں ہیں، کوئی بھارت نہیں چھوڑ رہا۔ ہم سب یہیں رہ کر انتظار کریں گے۔