لکھنؤ (نامہ نگار)۔ کرشنا نگرعلاقے میںبدھ کو گیس ایجنسی ملازم بن کر دوجعل ساز دوسلنڈر لے کر بھاگ نکلے ۔ اس معاملے کی اطلاع کے باوجود بھی مقامی پولیس موقع پرنہیں پہنچی ۔کرشنا نگرکے ایل ڈی اے کالونی کانپور روڈ کے رہنے والے شیلیش باجپئی اپنے کنبہ کے ساتھ رہتاہے بدھ کی دوپہر گھرسے شیلیندر اور ان کی بیوی انجلی باہر
گئے ہوئے تھے ۔
گھر پران کا۸سال کابیٹااننت موجود تھا۔ اس درمیان دونوجوان گیس کمپنی ملازم بن کرپہنچے ۔ جب دونوںنے بتایا کہ تمھارے پاپا نے گیس سلنڈر میںلیکج کی شکایت کی ہے اس کے بعد اننت نے اپنے والد کوفون کیا اور جعل سازوں کی بات کرائی ۔جعل سازوںنے شیلیش کو بتایاکہ وہ گیس سلنڈر لیکرآئے ہیں اور سلنڈر کے روپئے شام کولے لیں گے ۔اس کے بعد وہ دونوں جعل سازوںنے گھر میں رکھا ایک خالی سلنڈر اورایک بھرا سلنڈر اٹھایااورلے کر بھاگ نکلے کچھ دیر کے بعد جب شیلیندر گھر پہنچا تو اس کوواردات کاپتہ چلا۔ شیلیندر نے اس بات کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کو بھی دی ۔لیکن اطلاع کے باوجود بھی پولیس موقع پرنہیں پہنچی ۔