لکھنؤ:گومتی ندی کے پانی کوشفاف بنانے اور نکھارنے کے لئے آبپاشی محکمہ کی جانب سے پرزور کوشش کی جارہی ہے ۔ندی کونئی شکل دینے کے مقصد سے ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کا کام بھی جلد ہی شروع کئے جانے کی امید جتائی جارہی ہے لیکن اس سے قبل ہی لکشمن میلا میدان واقع گومتی کے کنارے نئے گھاٹ کی تعمیر کرائی جائے گی جس پر کافی تیزی سے کام بھی چل رہاہے ۔ محکمہ ذاتی افسروں کے مطابق گھاٹ پر آسانی سے پہنچنے کیلئے دو اضافی گیٹ بھی بنائے جائیں گے ۔سڑک سے گھاٹ تک پاتھ وے بنایاجائے گا ۔محکمہ آبپاشی افسروںکے مطابق لوگوں کی سہولیت کیلئے نئے گھاٹ کی تعمیرکرائی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی تحفظ کے نظریہ اور گھاٹ پر آسانی سے پہنچنے کیلئے تقریباً ۰۵سے ۰۶میٹر کے کناروں کوبھی پختہ کیاجائے گا وہیں گھاٹ کو مضبوطی دینے کیلئے ندی کے اندر کافی دوری پتھروں کے بولڈر کو ڈالاجائے گا ۔یہ بولڈر گھاٹ کو مضبوطی دینے کے ساتھ بھی بارش یادیگر دنوںمیں پانی کے تیز بہاؤ سے بھی بچت کریں گے ۔واضح ہوکہ لکشمن میلا میدان کے اس گھاٹ پر عام طورپر مذہبی اہتمام ہوتے رہتے ہیں ۔ مذہبی پوجا کے بعد یہاں مورتیوں کا وسرجن کیاجاتاہے ۔یہ میدان چھٹ پوجا کو لیکر سب سے زیادہ سرخیوں میں رہتاہے۔پوجا کیلئے یہاں پر ہزاروں عقیدت مندوں کی بھیڑ جمع ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ کئی دیگر مذہبی پروگرام اس گھاٹ پر منعقد ہوتے ہیں ۔ لیکن گھاٹوں کے کنارے پختہ تعمیر نہ ہونے سے بالو سے بھرے بوروں کو رکھ کر کناروں کو محفوظ کیاجاتاہے ۔اس باوجود حادثہ کے اندیشے بنے رہتے ہیں۔ ایسے میں محکمہ آبپاشی نے موجود ایک چھوٹے گھاٹ کو توسیع دی ہے ۔