لکھنؤ:ریاست میں بجلی کی کمی دور کرنے کے لئے تھرمل پاؤر پلانٹ کے ساتھ اب آبی بجلی منصوبوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت ریاست میں پانچ آبی بجلی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ یہ فیصلہ آبی بجلی کارپوریشن کے ڈائریکٹر منطقہ کے جلسہ میں کیا گیا۔ پرنسپل سکریٹری توانائی سنجے اگروال کی قیادت میں ہوئے جلسہ میں آبی بجلی منصوبوں کے ذریعہ بجلی پیدا وار بڑھانے پر غور کیا گیا ۔ آبی بجلی کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر وشال چوہان نے بتایا کہ رہند میں مرمتی اور سالانہ مرمتی کام کے بعد ۰۵۔۰۵ میگاواٹ کی دو یونٹیں اور ماتا ٹیلا بجلی گھر کی ۰۱ء۲میگاواٹ کی ایک یونٹ پیدا وار ہورہی ہے۔ اس طرح فراہمی میں ۰۱۱ء۲میگاواٹ کا اضافہ ہواہے اور ۵۱۔۴۱۰۲ اور ۶۱۔۵۱۰۲ (پہلی سہ ماہی) میں ہدف کے مقابلے زیادہ بجلی پیدا ہوئی۔ جلسہ میں آبی بجلی کارپوریشن کی ترقی اور صلاحیت میں اضافہ کے لئے ایک پروجیکٹ پیش کیا گیا۔ جس میں دیگر نکات کے علاوہ کثیر المقاصد منصوبوں کو فروغ دینے کی بات کہی گئی۔ اس میں پنچیشور کثیر المقاصد باندھ منصوبہ ( مہاکالی شاردا ندی) ، کرنالی کثیر المقاصد باندھ منصوبہ ( گھاگھرا ندی) نیمرے (بھالو بھنگ) کثیر المقاصد باندھ پروجیکٹ (راپتی ندی) ، پنچند کثیر المقاصد پروجیکٹ ، ڈھکوا اول ، دوم آبی بجلی پروجیکٹ کو فروغ دینے کے لئے کوشش کرنے پر زور دیا گیا۔
مسٹر اگروال نے اسکیموں کی ترقی وغیرہ پر تذکرہ کے بعد افسران کو ہدایت دی کہ اس موضوع پر جلد ضروری قدم اٹھائے جائیں۔ ساتھ ہی آبی بجلی کارپوریشن کی رہند آبی بجلی کی مرمت کے لئے تجویز بھی پاس کی گئی اور ہدایت دی گئی کہ اسے جلد از جلد اہل سطح سے منظوری حاصل کرکے نافذ العمل شروع کیا جائے ۔