لکھنؤ۔مدرسہ عالیہ اسلامیہ علی گنج زیر انتظام دارالعلوم ندوۃ العلماء میں جلسہ خواتین کا انعقاد ہوا جس کی صدارت مولانا محمد غفران ندوی نے کی۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا آفتاب عالم خیرآبادی ندوی نے کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت کے ذریعہ امت محمدیہ کو یہ سبق ملتا ہے کہ حق پر اٹل رہنا چاہئے اور باطل سے پنجہ آزمائی کرنا چاہئے ۔اس موقع پر منیجر محمد خالدندوی، صدر مدرس محمد اصغر ندوی، شاہد جمال ندوی، سلمان ابراہیم ندوی، محمد الیاس ندوی کے علاوہ جملہ اساتذہ و کثیر تعداد میں خواتین موجود تھیں۔