صبح ۵ بجے سے جلوس ختم ہونے تک ٹریفک تبدیلی رہے گی نافذ
لکھنو¿:۹۱ویں رمضان کے موقع پر سات جولائی کو صبح پانچ بجے سے جلوس روضہ کاظمین سعادت گنج میں شروع ہوکر منصور نگر تراہا ، گردھارا سنگھ کنور انٹر کالج، ٹوریا گنج تراہے سے بائیں مڑ کر نخاس ، اکبری گیٹ، پاٹا نالہ چوکی، شیعہ کالج ہوتے ہوئے امام باڑہ محمد تقی کے نزدیک جاکر ختم ہوگا جس کے سبب ٹریفک پولیس نے بندوبست میں تبدیلی کی ہے۔ کٹرا چوراہے سے کسی بھی گاڑی کو کاظمین کی جانب نہیں جانے دیا جائے گا بلکہ انہیں بڑا تالاب راجہ جی پورم کی جانب منتقل کیا جائے گا۔ لال مادھو تراہا حیدر گنج سے کسی بھی گاڑی کو نخاس تراہے پر نہیں جانے دیا جائے گاان تمام گاڑیوں کو عیش باغ کی جانب منتقل کر دیا جائے گا۔ ٹوریا گنج سے کسی بھی گاڑی کو منصور نگر گردھارا انٹر کالج سعادت گنج کی جانب نہیں جانے نہیںدیا جائے گا۔ ان تمام گاڑیوں کو تھانہ بازار کھالہ کی جانب منتقل کیاجائے گا۔ منصور نگر تراہے سے کسی بھی گاڑی کو کاظمین کی جانب نہیں جانے دیا جائے گا ان گاڑیوں کو نوبستہ کی جانب منتقل کیاجائے گا۔ سعادت گنج روضہ کاظمین تراہے سے کسی قسم کی گاڑی امام باڑہ منصور نگر کی جانب نہیں جا سکے گی۔ اکبری گیٹ تراہے سے آنے والی کسی بھی گاڑی کو نخاس تراہا اور میڈیکل کراسنگ کی جانب نہیں جانے دیا جائے گا۔ میفیئر تراہا سے کسی طرح کی گاڑی نخاس تراہے کی جانب نہیں جا سکے گی بلکہ یہ ٹریفک میڈیکل کراس چوک چوراہے کی جانب منتقل کئے جائیں گے۔ کملا نہرو کراسنگ میڈیکل کراس سے کسی بھی گاڑی کو نخاس تراہے کی جانب نہیں جانے دیاجائے گا۔ ان تمام گاڑیوں کوکونیشور میڈیکل کالج چوراہا کی جانب منتقل کیاجائے گا۔ رکاب گنج پل سے کسی بھی گاڑی کو نخاس تراہے کی جانب نہیں جانے دیاجائے گا ۔ ان گاڑیوں کو ناکہ چوراہا میڈیکل کالج کی جانب منتقل کیا جائے گا۔