، 8 نومبر: بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے پیش نظر شدت پسند تنظیم جماعت اسلامی کا رجسٹریشن کالعدم قرار دینے کے بعد کل اس نے مذکورہ جماعت کو انتخابات میں شرکت کے لئے نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمشنر شاہنواز نے بتایا کہ گزشتہ اگست میں ہائیکورٹ کی ایک سہ رکنی اسپیشل ڈویژن بنچ نے بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن پارٹی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی معاون جماعت اسلامی کے رجسٹریشن کو باطل قرار دیا تھا۔
مسٹر شاہنواز نے ایک انٹرویو میں دریافت کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا “فی الحال عدالت کے فیصلے کی نقل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جائزے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے”۔
قانونی ماہرین کے مطابق اگر جماعت اسلامی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرتی ہے اور وہ بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کو صحیح ٹھہراتا ہے تو پھر کسی بھی صورت میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش میں آئندہ 25 جنوری 2014 کو ہونے والے انتخابات میں شرکت نہیں کرے گی۔