کانپور(نامہ نگار)آج اسلامک لائبریری ہمایوںباغ میں غریب بے سہاراافراد کو راحت پہچانے کے مقصد سے کمبل تقسیم تقریب کا انعقادکیاگیا۔ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے منطقائی صدر جماعت اسلامیہ ہنداترپردیش کے محمد نعیم نے کہا کہ شدت کی سردی میں غریب بے سہار الوگوںکی مدد کرنا ہرشخص کا فرض ہے۔انھوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے شہر میں ۱۰۰رضائیاں اور۸۰کمبل غریب اوربے سہارالوگوںمیں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔انھوںنے بتایاکہ آج تین سوکمبل تقسیم کئے گئے اس موقع پر محمد خالد انصاری ، عبداللہ خان اورمحمد اجمل وغیرہ موجودتھے۔