نئ دہلی۱۸؍ستمبر ۲۰۱۴
جمعیۃ علماء ہند نے اپنی سابقہ روایات کے مطابق کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں راحت رسانی اور ریلیف کا کام شروع کر رکھاہے اور متاثرین کی پریشانیوں کو دور اور ضروری سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔اب تک حسب ہدایت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعیۃ علماء ہندکشمیرریلیف کمیٹی حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب بانڈی پورہ کی سرپرستی میں ۴۰ٹرک سامان تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔گذشتہ رات سری نگر کا اہم علاقہ بمنہ اور اس کے ہائی وے پربڑی تعداد میں جو افرادسوئے تھے ، ریلیف کمیٹی کے ارکان مولانا رحمت اللہ صاحب بانڈی پورہ ،مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ،مولانا غیور صاحب اورجناب توصیف لون صاحب نے ساڑھے بارہ بجے رات وہاں پہنچ کر ان کو ۲۶۲؍کمبل دیئے اور اس مقام پر واقع متاثرین کے کیمپوں میں دو،دو،تین ،تین لیٹر دودھ بھی تقسیم کئے ۔جمعیۃ کی راحت رساں ٹیمیں ان علاقوں میں پہنچ کر راحت رسانی کاکام کر رہی ہیں، جہاں اب تک کوئی بھی آدمی کسی بھی طر ح کی ریلیف لے کر نہیں پہنچاہے ،ان میں پلوامہ ، چکورہ ، کلکورہ ، کلگام ،ہانچی پورہ ، دوزارپورہ ، نوگام ،دیگ پورہ ،دت پورہ ،ٹکناگانٹھ ، ٹینکی پورہ ،
شٹ پری پورہ وغیرہ خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔متاثرہ علاقوں میں کام کر رہے مرکزی سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایاکہ سیلاب سے متاثر ان علاقوں کا بہت ہی براحال ہے اسلام مخالف طاقتیں ان علاقوںمیں اپنا اثررسوخ بڑھانے کا پروگرام بنارہی ہیں ، اس پر نظر رکھتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں بھی جمعیۃ علماء ہند نے ریلیف کا کام شروع کردیاہے اور ضرور اشیاء پر مشتمل ۸ٹرک سامان بھیجاہے ۔جمعیۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری مولانا محمودمدنی نے بتایاکہ خدام ریلیف کمیٹی جمعیۃ علما ء ہند حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علما ء ہند ، مولانا رحمت اللہ بانڈی پورہ ، مولانا حمید اللہ صلاحب ،مولانا غیو رصاحب ، جناب اے ایس لون صاحب ، جناب توصیف لون صاحب حاجی غلام محمد شاہ صاحب ، مولانا محمد مستقیم صاحب ، ڈاکٹر نزاکت حسین صاحب ، جنا ب شبیر بھائی جموں ، جناب عبدالقادر صاحب کستواڑ ، مفتی پرویز عالم صاحب اور مولانا محمد شفیع صاحب خاص طور سے متاثرین کی راحت رسانی میں مصروف ہیں۔
آج صبح (۱۸ستمبر) ساڑھے بارہ ہزار لیٹر دودہ ،ایک ہزار سیب کی پیٹیاں ،۴۲ٹریکٹر سبزیاں، ۱۱سو کمبل اور پندرہ ہزار افراد کو بناہواکھانا سری نگر میں واقع ۸کیمپوں بشمول حضرت بل کشمیر یونیورسٹی جس میں تقریبا ساڑھے چار ہزار افراد پناہ گزیں ہیں ،تقسیم کیا اور ساڑھے تین ہزار کٹ جس میں دال ،چاول ،تیل ،آٹا وغیرہ ضروری اشیاء ہیں ،سری نگر کے مہجول نگر ،بمنہ ، جواہر نگر کے علاقوںمیں پہونچائی گئی ہیں۔اس موقع پرمولانامدنی نے اس عز کا اظہار کیا کہ ان شا ء اللہ جمعیۃ علماء ہند متاثرین کی ہر ممکن مددکرے گی ۔
مدیر محترم !
اس پریس ریلیز کو شائع فرماکر شکرگزارکریں۔
عبدالحمید نعمانی
سکریٹری برائے نشرو اشاعت
جمعیۃ علماء ہند