سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کانسٹبل امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی کے دوران گر کر موت ہوگئی۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے آج دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے گوپال پورہ مٹن کا رہنے والا کانسٹبل جہانگیر احمد لاری پورہ میں پہرے داری کرتے وقت گر گیا اور اس کے سر میں چوٹ آگئی۔زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر اس کی پہلے ہی موت ہوچکی تھی۔