بارہ بنکی (نگار)سماجوادی پارٹی دفتر پر روزانہ منعقد ہونے والے جنتادربار میں انچارج ڈاکٹر ہری نام سنگھ ورما نے اپنے معاون پسماندہ طبقہ کے ضلع صدر ایسونت یادو کے ساتھ مل کر کثیر تعداد میں لوگوں کے مسائل سنے۔جنتا دربار میں آنے والے لوگوں نے مختلف مسائل سے متعلق درخواستیں انہیں سپرد کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فون کے ذریعہ انہیں جلد سے جلد حل کئے جانے کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر ہری نام سنگھ ورما نے کہا کہ جتنی تعداد میں عوام اپنی شکایات لیکر جنتا دربار میں آرہے ہیں اس سے ظاہر ہورہاہے کہ افسران وملازم عوام کے مسائل کو صحیح طریقے سے حل نہیں کررہے ہیں۔ مسٹر ورما نے آگاہ کرتے ہوئے افسران وملازمین سے کہا کہ عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں ورنہ لاپرواہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے سلسلہ میں کسی بھی طرح کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر سماجوادی پارٹی ضلع جنرل سکریٹری انل کمار یادو ، ڈاکٹر پریم سنگھ یادو، ہری رام لودھی، کرن سنگھ یادو، رادھے شیام ورما کے علاوہ شکیل انصاری، رام سمج یادو، ستیش یادو اور راج کمار ورما وغیرہ موجود تھے۔