لکھنؤ۔جنتادل یونائیٹیڈ کسی بھی پارٹی سے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اور آنے والے پارلیمانی الیکشن میں اکیلے چناؤ لڑے گی۔ یہ فیصلہ جنتا دل یونائیٹیڈ کے پارٹی دفتر میں ریاستی صدر سریش نرنجن بھیا نے عہدیداران ضلع صدو ر اور تمام سیلوں کے انچارجوں کے جلسہ میں کیا۔ جلسہ میں کہا گیا کہ اس ریاست کا نوجوان اور کسان سبھی پریشان ہیں۔ قانون نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ یہاں کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان بجلی کھاد اور پانی کے لئے پریشان ہیں۔ لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ حکومت کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لئے جنتا دل یونائیٹیڈ ماہ جنوری سے مظاہروں کا انعقاد کرے گی۔ جلسہ میں پندرہ جنوری کو لوک سبھا کے امیدواروں کے بارے میں غورکیا جائے گا۔ اس درمیان پارٹی کو مضبوط کرنے کارکنوں کو سرگرم کرنے ، کسانوں کے مسائل ضلع تنظیموں کا قیام پارلیمانی الیکشن میں پارٹی کے کردار پر تفصیل سے بحث کی گئی۔ ریاستی جنرل سکریٹری سبھاش پاٹھک چودھری مدن موہن روی تیواری شیلندر سنگھ رانا پرتاپ اور دیگر کارکنان بھی جلسہ میں موجود تھے۔