کانپور (نامہ نگار)چکیری تھانہ علاقہ میں کمپنی کے ایک جنرل منیجر کے گھرمیںگھس کر اسلحوں سے لیس بدمعاشوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور لاکھوں کے زیورات ونقد رقم لے کر فرار ہوگئے۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے منیجر کے بزرگ والد کو چاقوسے زخمی کردیا۔اہل خانہ نے واردات کی اطلاع پولیس کودی۔موقع پر پہنچ کر پولیس نے واردات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق چکیری تھانہ علاقہ کے کرشناپورم کے باشندے مکیش اوستھی ایک لیدر کمپنی میں جنرل منیجر کے عہدہ پر فائز ہیں۔ اتوار کی شب منیجر اپنی بیوی کے ساتھ چھت پر سونے کے لئے چلے گئے۔کمرے میں ان کے والدین اور ان کا بیٹا سورہے تھے۔ دیر رات گھر میں گھر اسلحوں سے لیس۶؍بدمعاشوں نے جنرل منیجر اور ان کی بیوی کو یرغمال بنالیا۔بدمعاشوں نے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے انہیں باتھ روم میں بندکردیا اور قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔کسی طرح سے باتھ روم کا شیشہ توڑ کر اہل خانہ نے پولیس کو واردات کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ واردات کی اطلاع ایس پی کرائم ایم پی ورما،سی اووایس او کو دی گئی۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے اور بدمعاشوں کی
تلاش شروع کردی ہے۔