لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ وکاس نگر علاقہ میں رہنے والے ایک جنرل اسٹور دکاندار کی بیوی کے ساتھ کرائے پر رہنے والے ایک نوجوان نے چھیڑ خانی کی اور جبراً اس کو کمرے میں کھینچنے لگا۔ خاتون کے شورمچانے پر آس پاس کے لوگوں نے نشہ میں بدمست نوجوان کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ وکاس نگر کے سیکٹر چھ میں رہنے والے جنرل اسٹور دکاندار مکان میں تعمیری کام کرا رہے ہیں۔
اتوار کو وہ دکان پر گئے تھے۔ گھر پر ان کی بیوی اور تین معصوم بیٹیاں موجود تھیں۔ شام تقریباً پانچ بجے دکاندار کی بیوی مکان کی چھت پر پالی تھین ڈھکنے گئی تھی اسی درمیان دوسری منزل پر کرائے پر رہنے والے گولو کمار بالمیکی نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور چھیڑ خانی کرنے لگا۔ نشہ میں بدمست نوجوان نے خاتون کو کمرے میں کھینچنے کی بھی کوشش کی۔ دکاندار کی بیوی نے مدد کیلئے شور مچا دیا ۔شور سنتے ہی آس پاس کے لوگ مدد کیلئے جمع ہو گئے۔ لوگوںنے ملزم گولو کو پکڑ لیا اور اس کی زبردست پٹائی کرنے کے بعد وکاس نگر پولیس کے حوالے کر دیا۔