جوہانسبرگ ۔3 دسمبر :جنوبی افریقہ اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا بین لاقوامی میچ (کل) جمعرات کو نیو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔ہندوستانی ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچوں کے علاوہ ایک دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 8 دسمبر کو ڈربن میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 دسمبر کو سپر پارک، سنچورین میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون اور ہندوستانی ٹیموں کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ 14 دسمبر سے بنونی میں شروع ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 18 سے 22 دسمبر تک نیو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ڈربن میں کھیلا جائیگا۔