جونو:امریکہ کے الاسکا صوبے میں زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
امریکی محکمہ ارضیاتی سروے کے مطابق الاسکا کے جنوبی علاقے میں کل زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریخترا سکیل پر 7.1 درج کیا گیا۔ اس سے پہلے زلزلے کی شدت 7.3 درج کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز صوبہ کے سب سے بڑے شہر ایکورج کے قریب تھا۔
زلزلے سے شہر کیني میں لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے وہیں گیس دھماکہ ہونے سے چار گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکہ زلزلے کی وجہ سے ہی ہوا ہے ۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان ھونے کی رپورٹ اب تک نہیں ملی ہے ۔