جبا، 19 دسمبر (رائٹر) جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے کل کہا کہ وہ سابق نائب صدر رک میچر کے ساتھ ہر طرح کے مذاکرات میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ مسٹر میچر پر اس سیقبل ہونے والے تشدد میں شامل ہونے کا الزام ہے۔مسٹر یر کے ترجمان اٹینی وی نے بتایا کہ صدر نے مسٹر میچر کے ساتھ مذاکرات یا میٹنگ میں شامل ہونے پر اپنی رضامندی دے دی ہے ۔مسٹر یر نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ جولائی میں برطرف کئے گئے نائب صدر رک میچر کے ساتھ فی الحال ان کی کسی قسم کی بات چیت نہیں چل رہی ہے۔