کانپور(نامہ نگار) کانپور کے جنوبی علاقے میں بہت سے تھانے ہیں لیکن ایس پی جنوب شہر کے شمال میں واقع دفتر میں کام انجام دیتے ہیں ۔عوام کی سہولت کیلئے ایس پی کا دفتر جنوبی علاقے میں قائم کیا جائے۔ یہ مطالبہ کانپور میں جنوبی تاجر یونین کے صدر کمل اتم کی قیادت میں تنظیم کے اراکین نے ایس ایس پی سے کیا ۔تنظیم کے صدر نے بتایا کہ ایس ایس پی کو سپرد عرضداشت میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ۲۰دنوں سے جنوبی کانپور میں چوری کی ۱۷وارداتیں ہوچکی ہیں اور ان میں سے ایک بھی واردات کاانکشاف نہیں کیا گیا۔ جنوبی کانپور کے لوگ اپنے مسئلے کے سلسلے میں ایس پی کے موجودہ دفتر پر جانے سے گریز کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تاجر یونین نے ایس پی کا دفتر جنوبی کانپور میں قائم کرنے کامطالبہ کیا گیا۔ عرضداشت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ی
شودا نگر ،رتن لال نگر اور شیام نگر کی پولیس چوکیوں کو تھانہ بنایا جائے۔ عرضداشت سپرد کرنے والوں میں رام سیوک یادو ، شیام شکلا ، وجے شکلا اور ابھیشیک پانڈے وغیرہ شامل تھے۔