سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں کل لشکر طیبہ کے ایک مقامی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد صورتحال تشویش ناک رُخ اختیار کرگئی ہے ۔علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ لیکن باوجود اس کے علاقے میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس دوران سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ میں مارے گئے جنگجو طالب احمد شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کیلئے جمعہ کی صبح ہزاروں کی تعداد میں لوگ نزدیکی دیہات سے کاکہ پورہ کی جانب پیش قدمی کرنے لگے ۔تاہم انتظامیہ نے کاکہ پورہ میں امن وامان کی صورتحال کو بگڑنے سے بچانے کی غرض سے کرفیو نافذ کردیا تھا۔