سﺅل: شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے ساتھ سرحد پر بڑھ رہی کشیدگی ختم کرنے کیلئے اس ہفتہ ہوئے سمجھوتہ کو ‘تاریخی’ قرار دیا ہے ۔شمالی کوریا کی خبررساں ایجنسی کے سی این اے نے آج مسٹر ان کے حوالے سے کہا کہ اس سمجھوتے کے لئے فوج کی ستائش ہونی چاہئے جس نے اپنی کوششوں سے سمجھوتے کو ممکن بنایا۔واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے حکام نے طویل مذاکرات کے بعد باہمی کشیدگی ختم کرنے اور جزیرہ نمائے کوریا میں جنگ سے بچنے کے لئے ایک سمجھوتہ کیا ہے – اس سمجھوتے کے مطابق جنوبی کوریا اپنے وہ لا¶ڈ اسپیکر اتار لے گا جو اس نے مشترکہ سرحدوں پر شمالی کوریا کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے نصب کررکھے ہیں
پیونگ یانگ نے جنوبی کوریا کو دھمکی دی تھی کہ اگر سﺅل اپنے پروپیگنڈہ لا¶ڈ اسپیکر بند نہیں کرے گا تو وہ حملہ کر دے گا- جنوبی کوریا ، گذشتہ ایک ہفتے سے مشترکہ سرحدوں پر بڑے بڑے لا¶ڈ اسپیکر نصب کر کے شمالی کوریا کے خلاف پروپیگنڈے کر رہا تھا- جنوبی اور شمالی کوریا جنھیں 1948 میں آزادی ملی ہے 1950 سے 1953 تک ایک دوسرے کے ساتھ تین جنگیں لڑ چکے ہیں۔