مظفرنگر۔ مظفرنگر ضلع کے کھتولی علاقہ میں ایک نامعلوم شخص کی جنگل میں لاش ملی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قتل کر کے لاش جنگل میں پھینکی گئی ہے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ کھتولی کوتوالی حلقہ کے کڈلی گاؤں کے جنگل میں جب کسان کھیت پر کام کرنے کیلئے گئے تو وہاں تقریباً ۴۵ سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی ملی۔ اس کے گلے میں چوٹ کے نشان تھے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قتل کر کے لاش جنگل میں پھینکی گئی ہے۔لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔