گورکھپور(نامہ نگار)پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے خلاف ورزی اورامرناتھ یاتریوں پر حملہ سے مشتعل بجرنگ دل کارکنان نے درگیش ترپاٹھی کی قیادت میں پاکستان کاقومی پرچم نذرآتش کرتے ہوئے احتجاج کیا۔کارکنان نے مہانگر کے شاستری چوک میں پاکستا کے خلاف نعرے لگائے اورپاکستان کو خطرناک نتائج کا انتباہ دیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر درگیش پاٹھک نے کہا کہ پاکستان ہماری پرامن کوششوںکو غلط طریقے سے لے رہاہے اوروہ سرحد پر فائرنگ اورجنگ بندی کے خلاف ورزی کررہاہے۔انھوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے ہندوستانی فورس کو جوابی حملہ کی اجازت دی جائے اورضرورت پرنے پر پاکستان کی سرحد پر داخل ہوکر پاکستانی فورس کو جواب دیا جائے۔جلسہ میں منوج گور، ابھیشیک ترپاٹھی ،اسندیپ سہگل وغیرہ موجود تھے۔