لکھنو¿:ایشیا کا سب سے بڑا پارک کہے جانے والے جنیشور مشر پارک کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ دونوں مرحلوں کا کام پورا ہونے کے بعد یہاں سیر کرنے کیلئے شہریوں کو پیسے ادا کرنے پڑیں گے۔ پارک کے افتتاح سے مفت لطف لے رہے ناظرین کو ستمبر ماہ سے ٹکٹ لینا ہوگا حالانکہ ایل ڈی اے کے پارکوں کی طرح ہی دس روپئے فی ٹکٹ کی شرح رکھی گئی ہے۔ کنسلٹینٹ نے ٹکٹ شرح کی تجویز بنا دی ہے۔اس سلسلہ میں حتمی شکل دینے کیلئے انتظامیہ کوتجویز بھیجی گئی ہے۔ انتظامیہ کی منظوری کے بعد اسے نافذکر دیا جائے گا۔ لکھنو¿ ترقیاتی اتھارٹی کے سکریٹری شریش چندر ورما نے بتایا کہ جنیشور مشر پارک کا طے وقت پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے کچھ کام باقی بچا ہے اسے اکتیس جولائی تک ہر حالت میں پورا کر لیا جائے گا۔ کام پورا ہونے کے بعد اسے شروع کرنے کے سلسلہ میں انتظامیہ نے ہدایت دی تھی۔ اسی کے سبب کنسلٹینٹ نے تجویز تیار کی ہے۔