بارہ بنکی (نامہ نگار)۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا رام نگر شاخ کی جانب سے وزیراعظم کی جن دھن اسکیم کے تحت گائوں والوں کو کھاتہ کھلوانے کے لئے فارم نہیں دئے جارہے ہیں۔ بڑی تعداد میں گائوںکے لوگ بینک میں آتے ہیں اورانہیں یہ کہہ کر واپس کردیا جاتا ہے کہ فارم ختم ہو گئے ہیں جبکہ شاخ منیجراپنے دفتر میں بیٹھے رہتے ہیں اور لوگوںکے مسائل پرتوجہ نہیں دیتے۔ بینک ملازمین کے ذریعہ گائوںوالوں کے مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ رقم نکالنے وجمع کرنے کیلئے صرف ایک ہی کائونٹر ہے ۔ بینک میں خاتون ومردوںکو ایک ہی قطار میں کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔ جس کی وجہ سے بدنظمی ہوتی ہے ۔اورلوگوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جن دھن اسکیم کاکم وبیش یہی حال تحصیل فتح پوراسٹیٹ بینک کابھی ہے ۔ جہاں پرکھاتا کھلوانے کا کام پی سی او کے مالک کو ٹھیکے پر دیا ہواہے۔پی سی او پر پچاس رو پئے لے کر شناختی کارڈ جمع کرایا جارہا ہے جبکہ کھاتہ مفت میںکھلوانے کا نظام ہے ۔