کانپور۔(نامہ نگار)وزیراعظم جن دھن اسکیم کے تحت ضلع کے بینکوں نے شہروںمیںرہنے والے ہرکنبہ کا کم از کم ایک بینک کھاتہ کھول کر زبردست انجام دیاہے اگرابھی کوئی کنبہ بینک کھاتہ کھولنے سے محروم رہ گیاہے تو دس جنوری تک اپنی نزدیکی بینک شاخ سے رابطہ کرکے اپنا کھاتہ کھول سکتا ہے۔کھاتہ کھولنے میں کسی طرح کی دقت پیش آنے پر ضلع منیجر سے موبائل نمبر 8601875624 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔مذکورہ تاریخ کے بعد یہ سمجھتے ہوئے ضلع میں کوئی بھی کنبہ بینک کھاتہ کھولنے سے محروم نہیںہے۔ضلع کو مکمل طورپر مالی شمولیت والا ضلع قراردے دیاجائے گا۔مذکورہ اعلان ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹرروشن جیکب پریس کوجاری ایک بیان کے ذریعہ کیا ہے۔