واشنگٹن……..ناسا نے کہا ہے کہ جن لوگوں کازمین پر دل نہیں لگتا وہ اب چاند پر رہ سکتے ہیں ،بس اس کے لئے تھوڑا انتظار اور کرنا ہوگا۔زمین سے اکتانے والوں اور چاند ستاروں کی دنیا میں کھونے والوں کو امریکی خلائی ادارے ناسا نے اچھی خبر سنا دی،
آئندہ دس برس کے دوران چاند پربھی انسانوں کی بستی قائم ہو سکتی ہے۔ناسا نے یہ خوشخبری انسان کے چاند پر قدم رکھنے کے چھیالیس سال مکمل ہونے پر سنائی ،سائنس دانوں کے مطابق دوہزار سترہ تک چاند پر بھیجا گیا روبوٹ واپس آ ئے جائےگا جو نئی معلومات لائے گا جس کے بعد خلائی تحقیقاتی ادارہ اس مشن کی منصوبہ بندی کرے گا کہ انسان کب اور کیسے چاند پرقدم رکھے گا۔تو چاند کو اپنی ہتھیلی پر سجانے والے تیار ہو جائیں کیوں کہ کھلے آسمان پر موجود کھویا کھویا چاند بہت جلد آباد ہونے والا ہے۔اب زمین پربیٹھ کر چاندنی راتوں میں تارے گننے والے بھی چاند پر بیٹھ کر تاروں سے آمنے سامنے باتیں کرسکیں گے۔