نممبئی(وارتا)بالی ووڈکی ڈمپل گرل دیپکاپاڈوکون جولائی ماہ کو اپنی فلموںکی ریلیز کیلئے خوش قسمت(لکی) مانتی ہیں۔ ۲۰۱۲میں جولائی کے مہینے میںدیپکا پاڈوکون کی فلم کاک ٹیل ریلیزہوئی تھی ۔ کاک ٹیل نہ صرف سپرہٹ ثابت ہوئی تھی بلکہ دیپکا کے کیریئر کو نئی زندگی دی تھی اس فلم میں ان کا اداکیا ویرونیکا کاکرداربھی ناظرین کو بیحد پسندآیاتھا۔ ۲۰۱۳ میں دیپکاپاڈوکون کی ریس ۲، یہ جوانی ہے دیوانی ،چنئی ایکسپریس اورگولیوںکی راس لیلا رام لیلا ریلیز ہوئی تھی اورچاروں فلم سپرہٹ ہوئی تھی۔ ۲۰۱۴ میںدیپکا کی پہلی فلم فائنڈنگ فینی فرنانڈیز ریلیز ہونے جارہی ہے۔ دیپکا اس سال اپنی ریلیز کو لیکر کافی پرجوش ہیں اس کے علاوہ دیپکا کے خوش ہونے کی وجہ ایک اوربھی ہے۔ یہ فلم بھی جولائی میں ریلیزہونے والی ہے اسے صرف اتفاق کہا جائے کہ کاک ٹیل اورفائنڈنگ فینی فرنانڈیز دونوں ہی فلموںکے ہدایت کار ہومی ادجانیا ہیں۔ واضح رہے کہ ہومی ادجانیا کی ہدایت میںبنی فلم فائنڈنگ فینی فرنانڈیز میں دیپکا پاڈوکوں کے علاوہ ارجن کپور ، نصیرالدین شاہ ، پنکج کپور ، ڈمپل کپاڈیاکا اہم کردارہے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ کیمیوکرتے ہوئے نظرآئیںگے۔ فلم انگریزی اورکونکنی میں چارجولائی کو ریلیزہوگی۔
وہیںاداکارہ دیپکا پاڈوکون کو اس بات کی خوشی ہے کہ ناظرین نے پردے پر ان کے اوراداکاررنویر سنگھ کے درمیان کی کیمسٹری کافی پسند کی لیکن اداکارہ کی یہ بھی خواہش ہے کہ جب بھی یہ دونوں اداکار آئندہ کسی فلم میں نظرآئے تو وہ فلم رام لیلا سے بہتر ہو۔ رام لیلا کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ میں رنویر اوردیپکا کی جوڑی کی مانگ بڑھ گئی ہے۔دیپکا نے ایک انٹرویو میںبتایا کہ ہم دونوںہی خوش قسمت ہیں کہ ہم ایک بہترین کہانی اورمضبوط کرداروں کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایت کار کی فلم کاحصہ بنے۔ مجھے امید ہے کہ میں اوررنویر اس کے بعد چاہے جوبھی فلم کریں وہ رام لیلا کی طرح ہی اچھی یا اس سے بھی بہترہو۔ بھنسالی کی اگلی فلم باجی رائو مستانی میں رنویرکے ساتھ دوبارہ نظرآنے کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میں امتیاز علی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کے بارے میں ہی بات کرسکتی ہوں۔اس میں میرے ساتھ رنبیر کپور ہیں اس کی شوٹنگ جولائی میںشروع ہوگی۔وہیںدیپکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ وہ ریکھا اوراکشے کمار کو فلم انڈسٹری میں بہترین لباس والی ہستیاں مانتی ہیں۔ ایک مشہور برانڈ کے ذریعہ بطورڈیزائنرآغاز کرنے والی دیپکا نے کہا کہ مجھے ریکھا کے کپڑے پہننے کا انداز اچھالگتاہے۔ وہ کپڑے ویسے ہی پہنتی ہیں جیساوہ چاہتی ہیں۔ دیپکا پاڈوکون نے کہا کہ اداکاروںمیں مجھے اکشے کمار بہترین لباس والے لگتے ہیں۔