جونپور۔ (وارتا)۔ اترپردیش کے جونپور میں میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد ریاست کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ۲۲؍فروری کو کتائی مل کیمپس میں رکھیں گے۔ ریاست کے باغبانی اور فروٹ پروسیسنگ وزیر پارس ناتھ یادو نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے رواں مالی برس کے بجٹ میں یہاں میڈیکل کالج بنانے کیلئے اعلان کیا تھا اور اسی وقت ایک کروڑ روپئے بھی الاٹ کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کافی وقت سے زمین کو تلاش کر رہی تھی اور اب صدیق پور میں واقع بند پڑی کتائی مل کیمپس میں ہی میڈیکل کالج کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ رواں مالی بر
س کے بجٹ میں ہی ریاستی حکومت نے جونپور میں مڈوائف ٹریننگ کالج کھولنے کا اعلان کیا ہے اس کیلئے بھی شہر کے آس پاس کی زمین کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ زمین ملتے ہی نرسنگ ٹریننگ کالج کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی یہاںقالیچہ آباد کے نزریک گومتی ندی پر ایک پل بھی تعمیر ہوگا جس سے جام کے مسئلہ سے نجات مل سکے گی۔مسٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنا انتخابی وعدہ پورا کر رہی ہے۔ اب ریاست کی سڑکوں کو درست کرانے پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں تیسرے محاذ کی حکومت بنے گی اور اس میں سماج وادی پارٹی کا اہم کردار ہوگا۔