جونپور۔ (وارتا)۔ اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں کل ہوئے ایک وکیل کے قتل کی مخالفت میں آج سول کورٹ کے وکلاء نے عدالتی کام کابائیکاٹ کیا اور کورٹ کیمپس میں جلوس نکال کر مظاہرہ کیا۔ جونپور میں سول کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پریم شنکر مشرا کی صدارت میں وکلاء کا جلسہ ہوا جس میں کل پرت
اپ گڑھ ضلع کی صدر تحصیل کیمپس کے نزدیک وکیل پربھاکر سنگھ عرف مونو کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ وکلاء نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ متوفی وکیل کے کنبہ کو پچاس لاکھ روپئے کی امداد دی جائے۔ جلسہ کے بعد وکلاء نے سول کورٹ میں جلوس نکال کر ریاستی حکومت اور پولیس مخالف نعرے لگاتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ وکلاء نے کہا کہ ریاست میں قانون کا راج ختم ہو گیا ہے۔ غنڈے اور مافیا سرگرم ہو گئے ہیں۔