جونپور: اترپردیش میں جونپور کے شاہ گنج میں آج صبح روڈویز بس کی زد میں آنے سے ایک بچے کی موت ہو گئی۔ حادثے سے مشتعل لوگو ں نے اعظم گڑھ-لکھنؤ شاہراہ کو جام کر دیا اور مظاہرہ کرنے لگے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق شاہ گنج علاقے کے بڑھونا گاؤں رہائشی انل کا 9 سالہ بیٹا شني صبح گھر سے پیدل گھر کا سودا سلف لینے دکان
پر جا رہا تھا۔
لکھنؤ کی جانب سے آ رہی دوہری گھاٹ ڈپو کی بس نے لڑکے کو اپنی زد میں لے لیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل بھیڑکے کے خوف سے ڈرائیور نے بس شاہ گنج تھانے میں کھڑی کر دی۔
واقعہ سے مشتعل لوگوں نے اعظم گڑھ-لکھنؤ شاہ راہ کو جام کر دیا۔ بعد میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھابجھاکر جام ختم کرایا۔