جونپور:اترپردیش میں جونپور کے کیراکت علاقے میں سردی لگنے سے چکرتیرتھ دھام گوبرا کے مہنت کی موت ہو گئی۔ ضلع میں اب تک ٹھنڈ سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کیراکت علاقے کے گوبرا گاؤں میں واقع چکرتیرتھ دھام کے مہنت سوریے بلي داس(70) کو کل صبح نہانے کے بعد سردی لگ گئی اور ان کے پیٹ میں درد ہونے لگا۔ آس پاس کے لوگ انہیں اسپتال لے گئے جہاں کل دیر شام ان کی موت ہو گئی۔واضح رہے کہ اس سال دھند اور سردی وقت سے پہلے آئی ہے ۔ ضلع میں پانچ دن سے دھند اور ٹھنڈ بڑھ گئی ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے سردی کے پیش نظر پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو 4جنوری تک بند کر دیا ہے ۔ ضلع میں اب تک سردی سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے ان اموات کو سردی سے ہونے سے انکار کیا ہے ۔