گورکھپور(نامہ نگار)تنخواہ میں اضافے کے مطالبے کے سلسلے میں بجلی محکمہ کے انجینئروں جونیئر انجینئروں نے چیف انجینئر دفترپر ریاستی بجلی یونین جونیئر انجینئر ایسو سی ایشن کے اعلان پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتا ل شروع کردی ہے اس موقع پر انجینئر بلبیر یادو اورپنیت یادو نے کہا کہ حکومت جب تک ان کے پے اسکیل کو ۴۲سوروپئے سے بڑھا کر ۴۸روپئے نہیں کرتی اس وقت تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال کرناان کی مجبوری ہے کیونکہ خوشی سے بھوک ہڑتا ل نہیں کررہی ہے۔اتنے کم پے اسکیل پر کنبے کا گزارانہیں ہوپارہاہے جس کی وجہ سے مجبور ہوکر غیرمعینہ مدت کی ہڑتال شروع کی جارہی ہے۔کے ایل یادو نے کہا کہ جان بوجھ کر جونیئر انجینئروں کے حقوق کو نظرانداز کیا جارہاہے۔ اس موقع پر پرتاپ دبے ونے کمار ، سنیل کمار، ایس این سنگھ، ارون گپتا، انوپ پانڈے کے علاوہ اکھلیش یادو ، منوج کمار ، رضوان صدیقی ،ارون کماراورجے پرکاش وغیرہ موجود تھے۔