کانپور(نامہ نگار)۔ ریاستی بجلی بورڈ جونیر انجیئرس تنظیم اترپردیش کیسکو شاخ کے ذریعہ آج کیسکو صدر دفتر پرجونیر انجینئر قدوائی نگر دھیرج کمار پر بجلی چوری روکنے کے معائنہ کے دوران دلشان باشندہ بگاہی اور دیگرافراد کے ذریعہ قاتلانہ حملہ کی مخالفت میں دھرنا ومظاہرہ کیاگیا اور مطالبہ کیا گیا کہ تھانہ بابو پوروہ میںدرج مقدمہ کے ملزم کوگرفتارکیا جائے ۔
ایگزیکٹو انجینئرکے ذریعہ اس بات کااعادہ کیا گیا کہ جب تک کیسکو کے اعلیٰ افسران وپولیس انتظامیہ بجلی چوری روکنے کی مہم میں پولیس عملہ کو دستیاب نہیں کرائے گی اس وقت تک بجلی چوری روکنے کی مہم کاکام نہیں کیاجائے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر کیسکو سے مطالبہ کیا گیا کہ نئے کنکشن دینے کے نظام میںکمیشن ختم کرنے کے لئے صرف پروسیسنگ فیس جمع کرنے کا بندوبست نافذ کیا جائے۔ ٹرانسفارمر تبدیل کرنے ، ٹرالی ٹرانسفارمر لانے وغیرہ کے بندوبست میںسدھار کرکے ٹھیکیداروںکی تعداد میں اضافہ کیاجائے اورکئی مرتبہ کے مرمت کئے گئے ٹرانسفارمروںکونہ لگایا جائے اور ان کی جگہ نئے ٹرانسفارمر لگانے کا بندوبست کیاجائے تاکہ صارفین مشتعل نہ ہوسکیں۔ ریاست میں بجلی کی پیداوار ، نگرانی اور نظام تقسیم میںبہتری لا کر بجلی چوری پر روک لگانا زیادہ موثر ہوگا۔ دھرنا ومظاہرہ کی قیادت انجینئر بی ایس مشراک
ے ذریعہ اور نظامت گیا سنگھ نے انجام دی۔