رانچی: جھارکھنڈ میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر بی کے منڈل نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز دیوگھر رہا۔اس زلزلے کی شدت ریختر پیمانہ پر 4.5 تھی۔ یہ جھٹکے صبح آٹھ بج کر چار منٹ پر چند سیکنڈ کے لئے محسوس کئے گئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس زلزلے سے کہیں سے بھی کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔