را نچی : آج صبح جھاڑ کھنڈ کے کھنتی ضلع میں ایک کار تجنادریا میں گر گئی۔ جس سے سات افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں سوار افراد راوڑ کیلا سے لکھنو جارہے تھے جب کار کا ڈرائیور گاڑی پر سے قابو کھو بیٹھا اور گاڑی دریا میں گرگئی۔ سات افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ ڈرائیور کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔تمام لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔