جھانسی:خشک سالی سے متاثر اتر پردیش کے جھانسی میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (منریگا) کے تحت یکم جنوری کو تمام گرام پنچایتوں میں روزگار میلے منعقد کئے جائیں گے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق خشک سالی کے مدنظر اس اسکیم کے تحت دیہاتیوں کی نقل مکانی روکنے کے لئے انہیں گاؤں میں ہی روزگار مہیا کرانے کا منصوبہ ہے جو عارضی ہوگا۔ اس اسکیم کے تحت بے روزگاروں کو ڈیڑھ سو دن تک کام مہیا کرایا جائے گا۔اس کے لئے یکم جنوری کو ضلع کے ہر گرام پنچایت میں روزگار میلے منعقد کئے جائیں گے جس میں گاؤں والوں کو منریگا کے تحت روزگار کے لئے درخواستیں دینا سکھایا جائے گا اور اس دوران ان سے درخواستیں بھی لی جائیں گی۔31 دسمبر تک گاؤں گاؤں ان روزگار میلوں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے گی۔