جھاڑ کھنڈ: بھارت کی شورش زدہ ریاست جھار کھنڈ میں کمیونسٹ باغیوں نے پولیس کے ایک مبینہ مخبر کا سر قلم کر دیا۔ بہار کے جموئی ڈسٹرکٹ میں چرکا پتر پولیس اسٹیشن کی حدود میں مذکورہ شخص کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص کا سر قلم کیا گیا ہے اس کی عمر 30 سال کے قریب ہے جب کہ سر قلم کرنے کے لیے تیز دھار آلے کا استعمال کیا گیا ہے۔ قتل کیے گئے شخص کی مزید کوئی شناخت پولیس کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں نکسل باغیوں کی جانب سے علیحدگی کی تحریک جاری ہے، جس میں وہ سیکیورٹی اداروں کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔ جموئی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) جیانت کانت نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کیا گا شخص ماؤسٹ گروپ کا متحرک کارکن تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اس شخص کو باغی گروپ میں مالی بدعنوانی کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔