کانپور(نامہ نگار)سیسامئوتھانہ علاقہ میں ۱۳؍ستمبر کی شام کھانا پکاتے ہوئے ایک خاتون شدید طورسے جھلس گئی تھی ۔ جھلسی ہوئی حالت میں خاتون کو اس کے شوہر نے قریب کے اسپتال میں داخل کرایاتھا جہاں ڈاکٹر ںنے خاتون تشویشناک حالت کودیکھتے ہوئے ہیلٹ اسپتال بھیج دیاتھالیکن آج صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔خبر کے مطابق رائے پورواتھانہ علاقہ کے لکشمی پوروا میں رہنے والے ہیرالال نے اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی سیسامئو کے باشندے سے دوسال قبل کی تھی۔گزشتہ ۱۳؍ستمبر کی شام نیتو کھانا پکارہی تھی اسی دوران سلینڈر سے گیس نکلنے کے
سبب آغ لگ گئی اورنیتو شدید طورسے جھلس گئی تھی۔نیتو کے شوہر واہل خانہ نے نیتو کو اسپتال میںداخل کرایاجہاں ڈاکٹروں نے نیتوکی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ہیلٹ اسپتال بھیج دیا لیکن آج علاج کے دوران ہیلٹ اسپتال میں اسکی موت ہوگئی۔اسپتال کے ملازمین نے پولیس کو اطلاع دی ۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ایس او کے نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مائیکے والوں نے سسرال والوں کے خلاف کوئی الزام عائد نہیںکیا۔