لکھنؤ۔(نامہ نگار)امین آباد کے جھنڈا والا پارک میں بدھ کو ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی ۔ راہگیروں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ خبر کے مطابق بدھ کی صبح امین آباد واقع جھنڈٖا والا پارک میں ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی ۔مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ،پولیس نے اس سلسلے میں بتایا کہ متوفی کی شناخت بازار کھالہ کے مویہ علاقے کے باشندے سرویش (۲۵) کے طورپر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سرویش نشہ کا عادی تھا اور نشہ کی حالت میں ہی اس کی موت ہوگئی۔