لکھنؤ:رنگ برنگی روشنی، دور تک سنائی دینے والی موسیقی اور کنبہ کے ساتھ موج مستی کے ساتھ کھانے پینے اورخریداری میں مصروف شہری، یہ نظارہ تھاآشیانہ میں منعقد جشن لکھنؤ کا۔جہاں آج دوشنبہ کو چوتھے دن زبردست کثیر تعداد میں لوگ پہنچے۔ جن کو دیکھتے ہوئے جشن میں دوردراز سے آئے تاجروں کے بھی چہرے کھل اٹھے۔ جشن لکھنؤ میں جہاں اتوار کو لوگوں کا زبردست ہجوم تھا وہیں دوشنبہ کو بھی ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔ جشن لکھنؤ سے دور تیلی باغ، عالم باغ اور جیل روڈ کے پاس لگے جام سے یہ ظاہر ہو رہا تھا کہ ہر گاڑی جشن لکھنؤ کی طر ف ہی جا رہی ہے۔ جشن لکھنؤ کی پارکنگ بھی شام تک تقریباً فل ہو چکی تھی۔ اس کے بعد ٹکٹ کاؤنٹر بھی لمبی لائن سے ظاہر ہو رہا تھا کہ جشن لکھنؤ شہر کے کسی بھی گوشہ میں منعقد ہو شہری وہاں ضرور جائیں گے۔ جشن لکھنؤ میں کپڑے، کھانے پینے ، مصنوعی زیورات، مصنوعی پھول، بچوں کے کھلونے اور پین پینسل وغیرہ کے اسٹال پر زبردست بھیڑ رہی۔ ہر کوئی اپنی پسند کی چیزوں کو خریدنے کا موقع نہیں چھوڑنا چاہتا تھا۔