لکھنؤ: اترپردیش میں لکھنؤ کے تا لکٹورہ علاقے میں آج صبح ایک جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ہوگئی۔پولیس کے ذرائع نے بتایا آج صبح تین بجے تالکٹورہ علاقے کے سیکٹر 13 میں واقع شتریہ مل میرج ہال کے نزدیک سرکاری زمین پر بنی جھونپڑ پٹی میں رہنے والے پریم پنڈت کی جھونپڑی میں آگ لگ گئی ۔
اس حادثہ میں اس کی بیوی رتنا (45) بیٹی ببلی (14)، پرینکا (12) اور بیٹا سدھیر (8) کی جھلس کر موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں رشید احمد، سنیل، عرفان اور بابو عرف جمن کی بھی جھونپڑیاں خاکستر ہوگئی ہیں۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ بجھائی۔انہوں نے بتایا کہ بادی النظر یہ واقعہ الاؤ جلانے کی وجہ سے ہوا ہے اور یہ سبھی جھونپڑیاں پالی تھین کی بنی ہوئی تھیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔