ڈومریا گنج؍سدھارتھ نگر (نامہ نگار)ترلوک پور تھانہ علاقہ کے گاؤں ہرنا کھوری میں سنیچر کی شب گھریلو تنازعہ سے ناراض ہوکر شادی شدہ خاتون نے اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر خودسوزی کرلی۔ اس سلسلہ میں شادی شدہ خاتون کے شوہر نے ترلوک پورتھانہ میں تحریری شکایت درج کرادی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعد متوفیہ کی لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔بتایا جارہاہے کہ ہرناکھوری کے باشندے بڑکن اور اس کی بیوی دونوں چھت پر سورہے تھے ۔رات میں دونوں کے درمیان کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوگیا،جس کے بعد بڑکن کی بیوی اوشانے خودسوزی کی۔