لکھنو:کرشنا نگر پولیس نے جہیز استحصال اور خودکشی کےلئے مجبور کرنے کے معاملے میں فرار ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس نے بتایاکہ سدھارتھ نگر نرہی بانسی کا باشندہ راکیش دیویدی نے بہنوئی سنجے اپادھیائے باشندہ بھولا کھیڑا کرشنا نگر کے خلاف بہن اوشا کو جہیز کے لئے پریشان کرنا اور خودکشی کےلئے مجبور کرنے کے سلسلے میں گزشتہ ۱۵ستمبر کو پولیس کو تحریر دیکر مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تحریر لے کر مقدمہ درج کرلیاتھااور اس کے بعد سے ملزم سنجے کی تلاش شروع کردی تھی ۔ سنیچر کو پولیس نے وجے نگر سے سنجے کو گرفتار کرلیاہے ۔گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔