لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ چنہٹ علاقہ میں گزشتہ ۲۶؍جون کو ایک شادی شدہ عورت کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت کے معاملہ میں شادی شدہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اور اس کے کنبہ والوں کے خلاف جہیز قتل کی رپورٹ درج تھی۔ چنہٹ کے گہمر کنج کے رہنے والے انل سنگھ کی بیوی تیس سالہ نیہا کی گزشتہ ۲۶؍جون کو مشتبہ حالت میں موت ہو گئی تھی۔ اس معاملہ میں نیہا کے والد اعظم گڑھ کے باشندے رام راج سنگھ سمیت چھ لوگوں کے خلاف جہیز قتل کی رپورٹ درج کرائی تھی۔اس معاملہ میں تفتیش سی او گومتی نگر کر رہے تھے۔ تفتیش کے دوران آج صبح چنہٹ پولیس نے نیہا کے شوہر انل سنگھ کو گرفتار کر لیا۔