بلیا(بھاشا) اتر پردیش کے بلیا ضلع کی ایک عدالت جہیز قتل کے ایک معاملے میں قصور وار شوہر اور اس کے والدین کو عمر قید اور جرمان
ہ کی سزا سنائی ہے۔ جانچ کے مطابق نگرا تھانہ حلقہ کے مو¿رہاں گاو¿ں کے رہنے والے رام اقبال پانڈے نے اپنی بیٹی ریکھا کی شادی سکندرپور کے ہردیا گاو¿ں کے رہنے والے دھننجئے پانڈے کے ساتھ ۱۹۹۲ میں کی تھی ۔ شادی کے چار برس بعد گو¿نا رسم کے تحت ریکھا کو سسرا ل رخصت کیا گیا۔ سسرال میں سونے کی چین اور موٹر سائیکل کی مانگ کو لے کر ریکھا کو اکثر پریشان کیا جاتاتھا۔ اسی سلسلے میں ۱۷ مئی ۲۰۰۲ کی شب ریکھا کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔
ثبوت مٹانے کےلئے سسرال کے لوگوں نے اس کی آخری رسومات بھی کر لی تھی ۔ ریکھا کے والد نے اس معاملے میں اپنے داماد دھننجے اور اس کے والد ببن اور والدہ جان کی کے خلاف جہیز قتل اور ثبوت مٹانے کے الزام میں مقدمہ درج کرایاتھا۔ ایڈیشنل ضلع جج امر پال سنگھ نے دونوں فریق کی سماعت کے بعد کل تینوں ملزمین کو قصوروار مانتے ہوئے عمر قید اور دس دس ہزار روپئے جرمانہ کی سزاسنائی ۔