ہردوئی(بھاشا)۔ ہردوئی میں نشے کے عادی ایک شخص نے مبینہ طورپرجہیز کامطالبہ پورانہ ہونے کے سبب ہتوڑے سے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کوئل باغ کالونی میں رامیندرورما نے اپنی بیوی سریتا کے سر پر ہتوڑے سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ سریتا کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ورما جہیز میں کار کا مطالبہ کررہا تھااور ان کی بیٹی کو پریشان کرتا رہتا تھا۔ اس معاملے میں ورما کے ساتھ اس کے بھائی راجو ، جیٹھ مہیندر ،نند لکشمی اوررینو اور سیتا رام کے خلاف جہیز استحصال کامقدمہ درج کرلیا گیا۔