کانپور(نامہ نگار)عالم یوم خاتون پرشہر کے تما خواتین اپنے آزادی ، روزگار، سماج میں مردوں کے برابر عزت سے جینے کا حق مانگتے ہوئے اس دن کوایک تہوار کی طرح مناتی ہیں لیکن آج ہی کے دن جہیزلالچیوں نے جہیز نہ ملنے پر اپنی بہو کو پھانسی لگا کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ضلع انائونواب گنج کے اچل گنج گائوںمیں رہنے والے گنیش شنکر گپتا نے اپنی۲۰سالہ بیٹی جوتی گپتا کی شادی نرول گائوں میں رہنے والے پردیپ گپتا سے دوبرس قبل کی تھی۔پردیپ گائوں میںہی کرانہ کی دکان کرتاہے اتوار کی صبح جوتی لاش کمرے میں ساڑھی کے پھندے پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔شوہر نے اپنی بیوی کی لاش نیچے اتاری اورواردات کی اطلاع اپنے سالے گوروگپتا کو دیتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔بہن کی موت کی خبر ملتے ہیں گورواپنے رشتہ داروں کے ساتھ بہن کے سسرال پہنچا اوربہن کی لاش کو دیکھ کر ہنگامہ کرنے لگا۔
اسی درمیان اطلاع پر پولیس آگئی۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے لیا اورتفتیش شروع کردی اس پر بھائی گرو نے بتایاکہ اس کے بہنوئی پر دیپ اوراس کی والدہ پریماگپتاودیورسندیپ آئے دن جہیز کیلئے پریشان کیا کرتے تھے۔الزام ہے کہ جہیز نہ ملنے پر سسرال والوں نے اس کی بہن جیوتی کو پھانسی لگاکر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ایس او نے کنبہ کو خاموش کراتے ہو
ئے تحریر دینے کی بات کہی ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ایس او نے بتایاکہ متوفی کے مائیکے والوں نے سسرال والوں کے خلاف تھانہ میںتحریردی ہے۔