لکھنو:گوسائیں گنج جیل میں بند نشیلی اشیاء کے ملزم شفیق کے بیماری کے سبب موت ہوگئی ۔جیل انتظامیہ اتوار کی صبح شفیق کو علاج کےلئے بلرام پور اسپتال لے کر پہنچا ڈاکٹروںنے اس کو دیکھتے ہی مردہ قرار دے دیا ۔
چارباغ جھوپڑپٹی کے نزدیک رہنے والے ۲۳ سالہ شفیق کو کچھ ماہ پہلے جی آرپی نے نشیلی اشیاءکے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ شفیق گوسائیںگنج جیل میں بند تھا ۔ بتایاجاتاہے کہ کچھ دنوں سے اس کی طبیعت خراب چل رہی تھی ۔اس کوجیل اسپتال میں ہی داخل کرایاگیا تھا۔ اتوار کی صبح شفیق کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ۔جیل انتظامیہ نے اس کو بلرام پور اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی ۔ جیل انتظامیہ نے اس بات کی اطلاع شفیق کے کنبہ والوں کو دے دی ہے ۔ فی الحال اس کے کنبہ سے ابھی کوئی نہیں آیا ہے ۔ بتایاجاتاہے کہ شفیق کا کنبہ آبائی طور پراناو¿ کارہنے والا ہے۔ وزیر گنج پولیس نے شفیق کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ۔