ممبئی(ایجنسی)۔ ایک ماہ کی پیرول لے کر باہر آئے سنجے دت واپس جیل نہیں جانا چاہتے ہیں ۔ ان کی بیوی مانیتادت کا فی الحال ممبئی کے گلوبل اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ سنجے دت بیوی کے علاج کے دوران ان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔ سنجے دت کا پیرول اگلے دس دن میں ختم ہو رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سنجے دت اپنے پیرول میں اضافہ کرانے کے لئے سوچ رہے ہیں ۔ ان کے قریبی دوستوں کی مانے تو انہوں نے ایک عرضی جیل محکمہ کو بھیجی بھی ہے ۔ اسی عرضی کی بنیاد پر سنجے دت کاپیرول بڑھ سکتا ہے ۔ جیل محکمہ نے سنجے دت کی اس عرضی پر غور بھی شروع کر دیا ہے ۔ ممبئی کے ماہر امرا ض قلب اجے چوگلے کے مطابق ، مانیتا اسپتال میں داخل ہیں ۔ ڈاکٹر ان کی جانچ کر رہے ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹیں دیکھ رہے ہے ۔ مانیتا دل کی بیماری اور جگر میں انفیکشن سے متاثر ہیں ۔ ڈاکٹر سے آپریشن کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا ، ابھی میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ ابھی کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے ۔ اس وقت مانیتا کے ساتھ سنجے دت ہے ۔ ڈاکٹر کے مطابق جب سے مانیتااسپتال میں داخل ہوئی ہیں تب سے ان کے
ساتھ سنجے دت ہیں۔